سیشن جج لودھراں کا دورہ سنٹرل جیل بہاولپور‘3 اسیروں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم
بہاول پور(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں محمد نعیم ارشد نے لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سول جج لودھراں سید علی وقاص بخاری کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا ماہانہ دورہ کیا۔ سنٹرل جیل بہاول پور آمد پر معزز جج کو جیل کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز جج نے اندرون جیل خواتین بیرک، جیل ہسپتال اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر معزز جج نے اسیران سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں محمد نعیم ارشد نے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث 3اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔