سرگودھا جیل میں تہرے قتل کے 2مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی
سرگودھا(آئی این پی)سرگودھا جیل میں تہرے قتل کے 2 مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی‘مجسٹریٹ نے دونوں مجرموں کی پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کیلئے مؤخر کر دی۔جمعرات کی صبح سرگودھا کی جیل میں تہرے قتل کے 2 مجرموں خضر اور امجد کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔مجسٹریٹ نے دونوں مجرموں کی پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کیلئے مؤخر کر دی۔واضح رہے کہ پھانسی کے دونوں مجرموں خضر اور امجد نے زمین کے تنازعہ پر بھیرہ میں 3 قتل کئے تھے،جنہیں جمعرات کو علی الصبح پھانسی پر لٹکایا جانا تھا۔