تعلیمی اداروں کے سربراہان کو طلباء کی پھر آن لائن حاضری کا حکم
ملتان(نمائندہ نوائے وقت )محکمہ تعلیم نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کے سربراہان کو طلبائ کی آن لائن حاضری کا حکم دے دیا ہے۔ اس سے قبل بھی حکومت پنجاب کی طرف سے متعدد بار طلبائ کی آن لائن حاضری کا حکم دیا گیا تھا مگر یہ حکم عملدرآمد کا منتظر ہی رہا۔ اب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سکول سربراہان اس پر عمل کریں، عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز، سکولز سربراہان فوری طور پر ہر طالب علم کی حاضری سکول انفارمیشن سسٹم پر لگائیں۔