سکول اساتذہ کے پرموشن بورڈ ماہانہ بنیاد پر منعقد کرنیکا حکم
ملتان(نمائندہ نوائے وقت )محکمہ سکولز نے تمام اساتذہ کے پرموشن بورڈ ماہانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کے احکامات جاری کردئے اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے اساتذہ کی طرف سے آنیوالی ان شکایات کا سختی نوٹس لیا ہے کہ اساتذہ کی ترقی ، موواوور اور دیگر معاملات کیلئے ڈسٹرکٹ سطح پر ہونیوالے اجلاس منعقد نہیں ہورہے ہیں لہذا تمام کیٹگریز کے افراد کی ترقی کے حوالے سے کیس ماہانہ بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔