کویت کافلپائن کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم
کویت سٹی (سی پی پی) خلیجی ریاست کویت نے فلپائن کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اور منیلا سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا۔ فلپائنی سفیر نے کویت میں گھروں میں کام کرنے والی خادمائوں کے استحصال کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔ فلپائنی حکومت نے حال ہی میں اپنے شہریوں کے کویت میں کام کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔