ایران نے جوہری معاہدے کی نئی امریکی و فرانسیسی تجویز مسترد کردی
تہران(آئی این پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا اور فرانس کی جانب سے ایرانی جوہری منصوبے سے متعلق ایک نئے معاہدے کی تجویز کو قطعی مسترد کردیا، گزشتہ روز واشنگٹن میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ بیان میں ایران کے جوہری پروگرام پر مزید سخت پابندی عائد کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔