ننھے زرا فے کی چڑیا گھر سے فرار کی کوشش ناکام
نیویارک(نیٹ نیوز )امریکہ میں انڈیانا چڑیا گھر سے بے بی زرافہ کی فرار کی کوشش ناکام ہو گئی۔ جی ہاں یہ مفرور چھ مہینے کا زرافہ انتظامیہ سے نظر بچا کر کسی طرح باہر نکل آیا۔تاہم پارکنگ ایریا میں جاکر چاروں اطراف باڑھ لگی ملی جس کی وجہ سے ننھا زرافہ فرار نہ ہو پایا۔