کراؤن کرکٹ کلب خانیوال کا اجلاس ‘ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں شکست پر کھلاڑیوں کی سرزنش
خانیوال (نمائندہ خصوصی) کرائون کرکٹ کلب خانیوال کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت بانی قمرالزمان سیٹھ کلب کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ خانیوال کے کوارٹر فائنل میں شکست پر کھلاڑیوں کی سرزنش کی گئی اور محسن خان فاسٹ بائولر کو میچ نہ کھیلنے پر شوکاز نوٹس دیا گیا اور200روپے جرمانہ کیا گیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری خیر محمدقریشی نے بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ میں بھرپور طریقے سے شرکت کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ماہانہ چندہ جمع کروانے پر زور دیا گیا اجلاس میں نیٹ پریکٹس کیلئے پابند کیا گیا اجلاس میں میاں عبدالباری ،شیخ مظہر رسول، شیر محمد، خیر محمدقریشی، اویس رسول، ذوالفقار ،شہباز قمر، احسن مجید، فیضان رسول، ماجد، واجد، عابد، عاصم شیخ، محسن خان، معید بٹ ارشد، عمر فاروق، ذیشان ،نوریز، فہد کفیل ،فہیم ،رحیم یار اسلم، اعجاز ،فیاض شیخ، مبشر،حسین، منیب ودیگر نے شرکت کی ۔