ملتان ڈویژن گرلز و بوائز ٹیموں کے ٹرائلز 5مئی کو ہونگے
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پنجاب انٹرڈویژن اوپن گرلز و بوائز باکسنگ چیمپئن شپ 12 سے 15مئی تک لاہور میں کھلی جائے گی جس میں صوبہ بھر سے ڈویژنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ملتان ڈویژن کی گرلز و بوائز ٹیموں کی تیاری کے سلسلہ میں ٹرائلز 5مئی کو 9بجے صبح نشتر پارک باکسنگ رنگ لاہور میں ہونگے۔