خاور شاہ میموریل مارشل آرٹ چیمپئن شپ کا آج ملتان میں آغاز
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پنجاب توآئی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ملتان کی نگرانی میں آل پاکستان خاور شاہ میموریل مارشل آرٹ چیمپئن شپ ملتان آج ملتان جمنیزیم میں کھیلی جائیگی جس میں پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان‘ خیبر پختونحواہ اور فاٹا کے کھلاڑیوں کے مابین مارشل آرٹ کے مقابلے ہونگے۔