ایشین یوتھ اولمپکس ہاکی کوالیفائرز پاکستان نے سنگاپور اور کمبوڈیا کو ہرا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان یوتھ ٹیم نے ایشین یوتھ اولمپک کوالیفائر میں سنگاپور اور کمبوڈیا کی ٹیموں کو شکستوں سے دو چار کر دیا۔ بنکاک تھائی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں مرتضٰی یعقوب نے ہیٹ ٹرک جبکہ حماد انجم نے دو گول سکور کئے۔ پاکستان یوتھ ٹیم کا دوسرا میچ کمبوڈیا کے خلاف تھا جس میں پاکستان ٹیم نے 20-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ اس میچ میں پاکستان کے حماد انجم نے چھ، کپتان وقاص احمد نے چار، مرتضٰی یعقوب، ذوالقرنین، محسن خان نے تین تین جبکہ محب اﷲ نے ایک گول سکور کیا۔