ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کوہی والا میں کرانے اورسکروٹنی کیخلاف حکم امتناعی جاری
خانیوال(خبرنگار) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والی چیمپین شپ /سکروٹنی سال برائے 2018-22اقربا پروری کی نذر۔چیمپین شپ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک دیہات کوہی والہ میں منعقد کرانے کی کوشش۔جس پر مقامی ہاکی کے کھیلاڑی محمد شاہد محمود نے مقامی سول کورٹس سے ہاکی ایسوسی ایشن کیخلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا۔فاضل عدالت نے تمام فریقوں کو 9مئی تک عدالت طلب کر لیا اورحکم دیاگیاہے کہ ہاکی سکروٹنی کو فور ارو ک دیا جائیے ۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر اشتیاق احمدپرا چہ سے رابطہ کیاگیاتو انہوںنے کہاکہ ہونے والی چیمپین شپ سکروٹنی کے حوالے سے ضابطہ قانون موجود ہے جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کو ذمہ دار مقررکیاگیاہے۔لیکن دونوں مذکورہ عہدیدار اس حوالے سے لاعلم ہے۔