کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے نگران ادارے کے ماہرین دوبارہ دوما پہنچ گئے
برلن (صباح نیوز+سنہوا)عالمی سطح پر کیمیکل ہتھیاروں کی پابندی کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے اہ پی سی ڈبلیو کے ماہرین نے دوما کا دوبارہ دورہ کیا اور مبینہ گیس حملوں کے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر کیمیکل ہتھیاروں کی پابندی کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے اہ پی سی ڈبلیو کے ماہرین نے گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر شامی قصبے دوما کا دورہ کیا،مذکورہ ماہرین رواں مہینے کے اوائل میں دوما پر مبینہ طور پر کیے گئے تھے اور ا ب ایک مرتبہ پھر دوما پہنچے تاکہ گیس حملوں کی تفتیش کی جاسکے۔اس ادارے کے ماہرین دوما پہنچ کر مختلف مقامات سے مبینہ گیس حملوں کے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ روس، ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ کل ماسکو میں شام کے مسئلے پر غور کیلئے ملاقات کرینگے، یہ بات ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتائی۔