عراق :داعش میں شمولیت ،5غیر ملکی خواتین کو سزائے موت ،5کو عمر قید
بغداد (سنہوا) عراقی عدالت نے داعش میں شمولیت کے الزام پر مزید 5 غیرملکی خواتین کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔پانچ کو بری کیا ہے عدالتی ذرائع اور ترجمان عبدالستار البرقدار نے میڈیا کو بتایا سزا پانے والوں میں 3 خواتین کرغیز او 2 کا تعلق آذر بائیجان سے ہے۔ عدالت نے 2 روسی 2 آذر بائیجان اور ایک فرانسیسی خاتون کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔ یہ ایک گروپوں میں شامل تھیں جو عراقی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔اھی یہ واضح نہیں انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے یا نہیں۔ انکے خلاف مزید انکوائری جاری ہے۔