ایک سال میں سزائے موت ختم کر سکتے ہیں : سعودی و لی عہد
ریاض(آن لائن)سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے کہا ہے کہ سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔ انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال میں سزائے موت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں2018ء میں اب تک 48 افراد کو سزائے موت دی گئی۔