سعودی عرب، فوجی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث اہلکاروں پر فرد جرم عائد
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں قائم فوجداری کی خصوصی عدالت نے مملکت میں فوجی تنصیبات پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے والے فوجی پر مقدمے کی سماعت شروع کردی۔ سعودی اخبارکے مطابق مقامی شہری پر عائد کی جانے والی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ وہ مملکت میں فوجی تنصیبات کے خلاف دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی اور داعش تنظیم کے ارکان سے رابطہ اور انہیں پناہ دینے کے جرائم کا مرتکب پایا گیا ہے۔