فیصل آباد: آتش بازی تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ‘ 2 محنت کش جاں بحق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آتش بازی تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مکوآنہ میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے باعث فیکٹری کے آٹھ کمروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ گزشتہ دوپہر فیکٹری میں بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہو گیا اور فیکٹری کی چھتیں اڑ گئیں۔ ملبے کے نیچے دب جانے کے نتیجہ میں دو محنت کش دم توڑ گئے جبکہ تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔ فیکٹری میں 25مزدور کام کرتے ہیں اور خدشہ ہے کہ کئی مزدور ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اس لئے مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ زخمی ہونے والے مزدوروں بہادر، طفیل اور بشیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جکبہ مرنے والوں کی نعشیں جل جانے کے باعث ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔