ہائیکورٹ: حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے پہلے حلقہ بندیوں کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے نارووال کے رہائشی جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں حلقہ بندیوں کہ تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حلقہ بندیوں سے قبل امیدواروں سے اعتراضات لینا اور اور انکا موقف سننا ضروری ہے. درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ عام انتخابات سے پہلے جو حلقہ بندیاں کی گی ہیں وہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں. درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ایما پر حلقہ بندیاں کی گی ہیں جبکہ مخالف امیدوروں سے اعتراضات نظر انداز کیا جا رہا ہے،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر کی گی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔