امریکی ریاست وسکانسن کی آئل ریفائنری میں دھماکوں سے آتشزدگی، 20 زخمی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) امریکی ریاست وسکانسن آئل ریفائنری میں متعدد دھماکے ہوئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکوں سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ آئل ریفائنری میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دور سے دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔ اگ کئی دن جاری رہ سکتی ہے وسیع علاقہ خالی کرا لیا گیا۔