پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دانش سکولز پراجیکٹ کی ستائش ہونہار بچوں، وزیراعلیٰ کو خراج تحسین
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دانش سکولزپراجیکٹ کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور کابینہ کے ارکان نے پرزور تالیاں بجا کر دانش سکولز کے ہونہار بچے اوربچیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جذبات میںرندھی آواز میں کابینہ ارکان کو بتایا کہ دانش سکولز کے طلبہ سے گزشتہ ملاقات میں ہونہار یتیم بچی کی شستہ انگریزی اور شاندار اعتماد نے مجھے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ ایسی روانی سے گفتگو کی توقع عام طورپر ایچی سن جیسے اداروں کے طلبہ سے کی جاتی ہے۔