لاہور: متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں سے محروم
لاہور+ فیروز والا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور اور فیروز والا میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا معلوم ہو اہے کہ ڈاکوئوں نے تھانہ نواں کو ٹ کے علاقہ میںفا روق سے 1 لاکھ 90ہزار روپے کی نقدی وزیورات، تھانہ جو ہر ٹا ئو ن کے علاقہ میں فرخ سے 1 لاکھ50ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ ہربنس پو رہ کے علاقہ میںجا وید سے 65ہزار روپے کی نقدی وموبائل، تھانہ نو اب ٹائون کے علاقہ میں سر فر از کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ40ہزار روپے کی نقدی و زیورات ، تھانہ کا ہنہ کے علا قہ میںاکبر اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ 60ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ لو ئر ما ل کے علا قہ میںیو سف اور اسکی فیملی سے 2لاکھ 45ہزار روپے کی نقدی و زیورات ، تھانہ گلشن اقبا ل کے علا قہ میںہارون اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ75ہزار روپے کی نقدی ، تھانہ شا دما ن کے علاقہ میں اسلم اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ50ہزار روپے کی نقد ی ، زیورات ، تھانہ مصطفی آ با د کے علاقہ میں مشتا ق اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ60ہزار روپے کی نقد ی و زیورات ، تھانہ ہنجر وال کے علاقہ میںشا کر اور اس کی فیملی سے 2لاکھ50ہزار روپے کی نقدی و زیورات ، تھانہ شاہدرہ ٹا ئو ن کے علاقہ میںبا بر سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ اقبال ٹائون کے علاقہ میں عثمان سے 60ہزار روپے کی نقدی و موبائل ، تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں منیر سے 90ہزار روپے کی نقدی و زیورات لوٹ لئے شفیق آ با د میں صغیر جوہرٹائون میںشہبا ز کی گاڑیاں اور انارکلی میں سرورعلی،شاہدرہ میں احد،سول لائن میں عاقب،گڑھی شاہو میں سلیم احمد،ساندہ میں صفدرشاہ،غالب مارکیٹ میں فرحان علی،باغبانپو رہ میں احمدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔