فصلی بٹیروں کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ نہ ہو گا: الیاس قریشی
لاہور (پ ر) سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں محمد الیاس قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا سرگودھا میں جلسہ بری طرح ناکام ہو گیا۔ یہ ضلع مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے یہاں سے فصلی بٹیروں کی شمولیت سے عمران خان کو کچھ نہیں ملنے والا۔ تحریک انصاف میں جن لوگوں نے شمولیت کی وہ پہلے بھی کئی دفعہ سیاسی جماعتیں تبدیل کر چکے ہیں عمران خان جلسہ عام میں خطاب کے دوران نازیبا اور غیر اخلاقی لفظ استعمال کرتے ہیں۔