خواجہ آصف کی تا حیات نا اہلی عدالتی تاریخ کا بڑا فیصلہ ہے: پی ٹی آئی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے آستانہ عالیہ سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی سے ملاقات کی اور 29اپریل مینار پاکستان جلسہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے کہا خواجہ آصف کی تا حیات نا اہلی کا فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اور بڑا فیصلہ ہے۔ فرخ جاوید مون نے کہا مسلم لیگ ن چو نا اہل ، منی لانڈرنگ ، دھاندلی میں ڈگریاں لینے والوں سے بھری پڑی ہیں۔ولید اقبال اور میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے جعل سازی کے ساتھ پانچ سال ملک و قوم کو دھوکہ دیا، ووٹ کو عزت کا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔