پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ، طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)ادارہ تعلیم و تحقیق شعبہ ٹیکنالوجی ایجوکیشن پنجاب یونیورسٹی کے طلباوطالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور گورنمنٹ پرائمری سکول‘ شاہ پور کانجرہ کے طلباء و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے طیب اسلامیہ ہائی سکول‘ کرم شاہ روڈ‘ گلشن پارک‘ نشاط کالونی‘لاہور‘فالکن کیمبرج ماڈل ہائر سیکنڈری سکول‘ کینٹ‘الائیڈ گرلز ہائی سکول‘ باغبانپورہ کیمپس‘ سنگھ پورہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ ترگڑھ‘شاہدرہ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ملک پارک‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد567تھی۔