فیروز والہ: آہنی سائن بورڈز ہٹانے، ٹیکس نیٹ میں لانے کی منظوری
فیروزوالہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ شیخوپورہ اور تحصیل فیروزوالہ بھر میں غیر قانونی طور پر تما م ایڈ و ٹائیزنگ کمپنیوں کے بڑے بڑ ے آہنی سا ئن بو رڈ کو ہٹانے اور ان کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کی منظوری دیدی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عمارتوں پر آئندہ کسی بھی کمپنی کو آہنی بورڈ نصب نہیں ہو نے دیا جا ئے گا کیونکہ بو رڈذ کی تنصیب سے انسانی جانوں کو خطرات لا حق ہیں نئی بلڈنگز کی تعمیر کے لئے بھی ضلع کونسل سے نقشہ کی منظور ی لا زمی ہو گی وگرنہ ان بلڈنگز کو غیر قانونی قرار دے کر لو کل گو رنمنٹ ایکٹ کے تحت مسمار کردیا جائے گا ضلع کو نسل کے اجلاس کی صدارت ضلعی وائس چیئر مین حاجی اکرام سعید بھٹی نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے چیئر مین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ ممکنہ حادثات سے بچنے اور انسا نی جانوںکو محفوظ بنانے کے لئے ضلع بھر میں سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں ، دکانوں اور فیکٹریو ں پر ایڈ و ٹائیز نگ کمپنیوں کے تمام بو رڈذ کو ہتانے کا فیصلہ کیا گیا ۔