ڈیسکون کے تحت خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم
لاہور ( پ ر) ڈیسکون کے تحت لاہور اور کراچی کے دفاتر سمیت دیگر مراکز پر خون کے عطیات جمع کرنے کی سالانہ مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ڈیسکون کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرنے کی اس مہم میں ادارے کے ملازمین کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد ملازمین نے خون کے عطیات دیئے ۔ڈیسکون کے تحت خون کے عطیات جمع کرنے کی اس مہم کا انعقاد سندس اور فاطمید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا ۔