خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے:حامدرضا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔ تکبر کے بت ٹوٹنے پر قوم خوش ہے۔ کرپشن کا معاملہ شریفوں کے دامادوں تک چلا گیا ہے۔ عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے سیاسی فرعونوں کو سیاست بدر کرے گی۔ استحصالی ٹولے کو سیاست سے آؤٹ کئے بغیر ملک ترقی اور قوم خوشحال نہیں ہو سکتی۔ انتخابات کا دن جمہوریت و سیاست کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والوں کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا۔ غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے باری باری عبرت کا نشان بنتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شخصی و خاندانی حکومتیں بادشاہت کی طرز پر چلائی جاتی رہی ہیں۔ پارلیمنٹ نے ہمیشہ محروم طبقات کی بجائے اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کیا۔ شریف خاندان تیس سالوں سے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔