زرداری سے اتحاد کر کے نیازی نے یو ٹرن لیا: پرویز ملک ، عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و فاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ زرداری ، عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے یہ کٹھ صرف کرسی کے حصول کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں۔ زرداری سے اتحاد کر کے نیازی نے نیا یو ٹرن لیا ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کے نا قابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ پاکستان کے با شعور عوام منفی سیاست کے علمبردار کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اور نا شائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ چوہدری ، شہباز ، سید توصیف شاہ ، عامر خان، جاوید اقبال، چوہدری عبدالمجید چن نمبر دار سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔