بلدیاتی اداروں کے پاس سیلاب کی تباہ کاریاں روکنے کا اکثر سامان ناکارہ نکلا
فیروزوالہ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پرمون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کے خدشات کی بناء پر بلدیاتی اداروں کے پاس موجود سیلاب کی تباہ کاریوں کوروکنے کے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی انسپکشن کی گئی تو زیادہ ترسامان ناکارہ پایا گیا جس میں ڈی واٹرنگ مشینیں حفاظتی ہیلمٹ اوردیگر اشیاء شامل ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ بلدیاتی اداروں کے چیف افسروں کوہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر ان اشیاء کوقابل استعمال لانے کے لیے مرمت کروائیں۔