26 اپریل یوم نفاذ امتناع قادیانیت آرڈیننس تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:مولانا اسماعیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمان ثانی،قاری جمیل الرحمان اختر، مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری علیم الدین شاکر، و دیگر علماء نے یوم نفاذ امتناع قادیانیت کے سلسلے میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26اپریل 1984ء ہماری اسلامی اورملکی تاریخ کاوہ عظیم روشن ترین دن ہے کہ جس دن منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کو اسلامی شعائر استعمال کرنے کوقانونی جرم قرار دیکرپابندی عائد کی گئی 1974ء کوپارلیمنٹ سے قادیانی آئینی طور پرغیر مسلم اقلیت قرار دیے جانے کے باوجودبھی اسلامی شعائر استعمال کرتے تھے اور قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اور اسلام کا جعلی ٹائٹل استعمال کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی کافر ومرتد بناتے تھے۔