اوپی ایف بورڈ آف گورنر کا اجلاس ، چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی پر اتفاق
اسلام آباد( سپیشل رپورٹ) اوپی ایف بورڈ آف گورنرز کا 143واں اجلاس اوپی ایف بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوپی ایف ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںڈاکٹر ہاشم پوپلزئی وفاقی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل، سپیشل سیکرٹری شاہ جمال سیکرٹری وزارت خارجہ بورڈ کے ممبران بشمول،سنیٹیرشاہین خالد بٹ،جہانگیر منہاس،نور الحسنتنویر،ایڈیشنل سیکرٹری کامرس جاوید اکبر بھٹی ،نمائندہ خصوصی فنانس ڈویژن نے شرکت کی۔ بورڈ نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت، قانون اور کارپوریٹ گورننس قوانین کے مطابق جلد از جلد چیف ایگزیکٹو مقرر کرے۔ بورڈ کی طرف سے مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ چیف ایگزیکٹو اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن(او ای سی) ڈاکٹرعامر ارشاد شیخ بطور منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (اوپی ایف)اس وقت تک کام جاری رکھیں جب تک وفاقی حکومت کی طرف سے کسی مستقل عہدیدار کونامزد نہیں کیا جاتااور بورڈ سے منظوری نہیں لی جاتی۔