پنجاب بنک نے سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور(پ ر) دی بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سال 2017 کے آڈٹ شدہ اور سال 2018 کی پہلی سہہ ماہی کے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی حسابات کی منظوری دی گئی۔ سال 2017 کے مالیاتی نتائج کے مطابق گذشتہ چند سالوں کی شاندار کارکردگی اور کیپیٹل کی مضبوطی کے لئے کئے گئے اقدامات کی بدولت مالیاتی ساکھ میں بہتری کی وجہ سے بینک نے 31 دسمبر 2017 کو گذشتہ دور میں جاری کردہ غیر فعال قرضہ جات، پر درکار مطلوبہ پروویژن کو مالی حسابات میں شامل کیا ہے۔ سال 2017 کے دوران بینک کا نیٹ انٹرسٹ مارجن 28% اضافے کے ساتھ 15.6 ارب روپے پر پہنچ گیاجبکہ سال 2018 کی پہلی سہہ ماہی کے مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2018 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران بینک کا نیٹ انٹرسٹ مارجن 4.7 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ گذشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 3.3 ارب روپے تھا۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بینک کے صدر نعیم الدین خان کی قیادت میں انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ بورڈ نے مؤثر حکمتِ عملی پر عمل درآمد کو بھی سراہا جس کی بدولت بینک نے شاندار مالیاتی نتائج حاصل کئے۔