ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون، 4 گرفتار
لاہور(خبر نگار) ایف آئی ا ے نے ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف گوجرانوالہ ریجن بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ٹیموں نے سیالکوٹ،گجرات اور نارووال میں چھاپے مارکر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں عباس علی،عبدالغفور،عمیر نثار اور جاوید الیاس عرف شہنشاہ شامل ہیں۔