عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی: مریم نواز
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نےکہا ہے کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو ،عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دےگی۔ جمعرات کو خواجہ آصف کی نا اہلی کے فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دےگی انشااللہ ۔
مریم نواز