ایک سال میں سزائے موت ختم کر سکتے ہیں : سعودی ولی عہد
ریاض(آن لائن)سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے کہا ہے کہ سزائےموت کو عمر قید میں بدلنے کیلئے مختلف پہلو¶ں پر غور کر رہے ہیں سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال میں سزائے موت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب میں2018ءمیں اب تک 48 افراد کو سزائے موت دی گئی،سزائے موت پانے والوں میں سے نصف لوگوں کے منشیات میں ملوث ہونے پر سر قلم کیے گئے۔
سعودی ولی عہد