نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کے باضابطہ افتتاح کی تقریب کی تاریخ دوبارہ تبدیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کے باضابطہ افتتاح کی تقریب کی تاریخ دوبارہ تبدیل کردی گئی اب یکم مئی کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ائرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر پی آئی اے کو طیارہ نئے ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا تاہم نیو اسلام آباد ائرپورٹ تین مئی سے لوکل اور انٹر نیشنل پروازوں کیلئے باضابطہ آپریشنل ہوگا ۔