انسانی اعضاء کی پیوند کاری میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت8 مئی تک ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ رضوان حنیف شیخ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں ملوث کڈنی سینٹر کے مالک کرنل(ر) ڈاکٹر مختار ،ڈاکٹر حامد مختار ،ظفر اقبال وغیرہ کیخلاف مقدمہ کی سماعت8 مئی تک ملتوی کردی،مقدمہ میں نامزد ملزمان نے شہادت نہ آنے پر بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے عدالت نے دائر درخواست پر بحث کیلئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ملزمان کیخلاف تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹاون میں چھاپہ مار کر خواتین سمیت درجنوں افراد کو بازیاب کرواتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ تمام ملزمان عدالت سے ضمانت پرہیں۔