مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،حامد عباسی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور متوقع امیدوار پی پی 16 حامد عباسی نے کہا
ہے کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی لوکل امیدواروں کو ٹکٹ دے ۔ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین
رکھتی ہے اور تمام چیئرمین بھرپور ترقیاتی کام کروا کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ پارٹی اگر مجھے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیتی ہے تو پی پی 16 سے جیت مسلم لیگ ن کی یقینی ہوگی۔ شہر کی بیشتر یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے میری حمایت بھی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 13,14,16,17 اور دیگر علاقوں کے پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ حامد عباسی نے مزید کہا کہ حلقے میں کسی امپورٹڈ امیدوار کی گنجائش نہیں ہے اسی وجہ سے میں نے حلقہ پی پی 16سے الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پارٹی مجھے ٹکٹ جاری کرے گی تو میں سیٹ جیت کر قیادت کو تحفے میں دوں گا۔