آرپی او نے سب انسپکٹرکو معطل کردیا ، ایس ایچ او مورگاہ سمیت افسران کو چارج شیٹ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے ایک سب انسپکٹرکو معطل کرکے لائن حاضر کردیا جبکہ تھانہ مورگاہ کے منشیات کیس میں ہائیکورٹ سے جاری وارنٹ گرفتاری کے ملزم کو پانچ ماہ تک گرفتار کرنے میں ناکامی پر ایس ایچ او ر تفتیشی کو چارج شیٹ کرکے ایس ایس پی انویسٹی گیشن رینج ملک سکندر حیات کو انکوائری افسر مقرر کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کے سب انسپکٹر ناصر خان کو مقدمہ نمبر139زیر دفعہ 506(ii)،109ت پ میں تفتیشی افسر کی حیثیت سے فراہم کردہ ثبوت پس پشت ڈالتے ہوئے ناقص تفتیش کی اور مقدمہ کی اخراج رپورٹ بنادی تھی جسکی انکوائری ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ راولپنڈی نے کی جس میں تفتیشی افسرقصوار ٹھہراجس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے مذکورہ تفتیشی افسر ناصر خان کو معطل تبدیل لائن راولپنڈی کرنے کا حکم کردیا اور شو کاز نوٹس جاری کردیاایک دوسرے حکم میں ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ مورگاہ کے مقدمہ نمبر4/13 زیر دفعہCNSA 9/C میں ایس ایچ او ندیم الحسن اور اے ایس آئی خرم سلیم او رمحمد باقر کو ہائی کورٹ کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم کو پانچ ماہ گزرنے کے بعدبھی گرفتار نہ کرنے پر تینوں افسران کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ ملک سکندر حیات کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔