سی پیک کا کیچ ڈراپ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی: احسن اقبال
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سائنس،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ کے بعد میتھ میٹکس کا شعور بیدارکرنا ضروری ہے ،ڈیجیٹل ورلڈ کی بنیاد میتھ میٹکس کے ساتھ ہی منسلک ہے ،دنیا میں مختلف قوموں کے درمیان ترقی کے لیے جنگ لگی ہوئی ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسزکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سائنس،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ کے بعد میتھ میٹکس کا شعور بیدارکرنا ضروری ہے۔ڈیجیٹل ورلڈ کی بنیاد میتھ میٹکس کے ساتھ ہی منسلک ہے دنیا میں مختلف قوموں کے درمیان ترقی کے لیے جنگ لگی ہوئی ہے ہرملک اپنے لوگوں کوخوشحالی دینے پرلگا ہوا ہے۔ترقی شعور،تعلیم اورامن پرمنحصر ہے،چائنا جا کربہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔چین نے امن ترقی کویکجا کرکے محنت پرتوجہ دی سی پیک کا کیچ ڈراپ کیا توتاریخ معاف نہیں کریں گی ہمیں تعلیم اورریسرچ میں جدت لانے کی ضرورت ہے ہم نے عقل اور بصارت کو تالے لگا دیئے ہیں۔