مقابلہ نہ کر سکو تو فکسڈ میچ میں نااہل کرا دو، عوام خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے: مریم نواز
لاہور (اے این این ) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہ کر سکو، فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو، یہ کب تک چلے گا، یاد رکھو اب عوام خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے، فکسڈ میچ میں ایک ایک کو نا اہل کر دو، جیت پھر بھی نواز شریف کی ہو گی۔ جمعرات کو خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہ کر سکو، فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو، مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کی پروفائل پکچر بدل دی ہے۔ نئی پروفائل پکچر میں مریم نواز خواجہ آصف کے ہمراہ ہیں۔
مریم نواز