وزیراعظم شاہد خان خان عباسی کی صدارت میں رمضان ریلیف پیکیج فراہم کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خان خان عباسی کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ اس پیکیج کے تحت آٹا، چینی کوکنگ آئل، گھی، دالوں، بیسن، کھجور، چاول، دودھ سمیت اشیاءپر سبسڈی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایک ارب73کروڑ 30لاکھ روپے کے سبسڈی وفاقی حکومت دے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءکی قیمت مارکیٹ سے کم رکھی جائے۔ ای سی سی نے 660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی فنانشنل کلوزنگ تاریخ میں سات ماہ کی توسیع دیدی۔ نئی تاریخ یکم دسمبر 2018ءہوگی۔ اس توسیع کا مقصد تو تھر میں کوئلے کی بنیاد پر لگنے والے پلانٹ اور 11سو میگاواٹ کیلئے ٹو پراجیکٹ کراچی کے منصوبے کی تکمیل کی مدت کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کمرشل بینکوں سے ایک سو ارب روپے قرضہ لینے کی بھی منظوری دیدی۔ یہ قرضہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ذمہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے واجب الادا رقم ادا کرنے پر استعمال کیا جائے گا ۔ ای سی سی نے تمباکو کے”سیس ریٹ پر نظرثانی کی منظوری بھی دیدی ہے۔ پاسکو کو0.5ملین ٹن حاصل گندم برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ گندم سمندر کے راستے برآمد کرنے سے 555ڈالر فی ٹن ریبیٹ دیا جائے گا۔ دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ایکنک کے اجلاس میں تین منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ مہمند ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ منظور کرلیا گیا اس سے 800 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ 1594 ملین کیوبک فٹ پانی ذخیرہ ہوسکے گا۔ میٹروبس سروس پشاور موڑ کے انفراسٹرکچر اور متعلقہ کاموں کی منظوری دے دی گئی اس پر 16 ارب 427 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ 25.6 کلومیٹر طویل میٹرو سے اسلام آباد کے نئے ائرپورٹ تک سفر کی سہولت ملے گی۔ گوادر شہر کے لیے 5 ایم جی ڈی سی واٹر پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ اس سے سمندر کا پانی پینے کے قابل بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت منصوبے کے 67 فی صد اخراجات برداشت کرے گی‘ لاگت 5 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی