پاکستان کپ‘ فیڈرل ایریاز نے خیبرپختونخوا کو 114 رنز سے ہرادیا
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کی ٹیم کو 114 رنز سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔ فاتح ٹیم کے کپتان کامران اکمل کو سنچری 105 رنز بنانے پر ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔ آج جمعہ کو ٹورنامنٹ کے تیسرے روز بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے مابین میچ ہوگا۔