;وزارت داخلہ کا این او سی نہ ملنے پر قومی ٹیبل ٹینس ٹیم آف لوڈ
لاہور (خبر نگار) وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کو آف لوڈ کروادیا ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ترکش ائیر لائن کی پرواز 715کے ذریعے قومی ٹیبل ٹینس کی سویڈن جانے کے لیے ائر پورٹ پہنچی تو ٹیم کو وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی جاری نہ ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن نے ٹیم کو روک لیا اور ٹیم کے چھ کھلاڑیوں عاصم قریشی،رمیزحسن،عائشہ اقبال،فاطمہ خان اورمحمودہ کو آف لوڈ کر کے ہیڈ کواٹر کو آگا ہ کر دیاگیا۔ایف آئی اے امیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر علی امام زیدی نے خود اس معاملے کی چھان بین کی۔
آف لوڈ