اسلام آباد بار کے 12 رکنی و فد کی چیف جسٹس سے ملاقات
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاریاعلامیہ کے مطابق صدر اسلام آباد بار کی سربراہی میں 12 رکنی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، اسلام آباد بار کے وفد نے چیف جسٹس کے عوامی مفادات کے مقدمات پر ساتھ دینے کا اعلان کیا، چیف جسٹس نے انصاف کی فراہمی میں بار کے کردار کو سراہا، وفد نے بار کو درپیش مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا،چیف جسٹس نے بار کے مسائل حل کروانے میں بار کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔