کوالالمپور: فلسطینی سائنسدان البطش کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
کولالمپور‘ ایران (صباح نیوز)ملائیشیا کے انسپکٹر جنرل پولیس تان سری محمد فوزی ہا رون نے کہا ہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی حسن البطش کے قتل کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ، ملزمان جعلی دستاویزات پر داخل ہوئے ، اب بھی ملائیشیا میں ہیں۔ملائیشیا کے انسپکٹر جنرل پولیس تان سری محمد فوزی ہارون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی حسن البطش کے قتل کےحوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حملہ آوروں کے زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہونے کے بعد پولیس کو دہشت گردوں کے حوالے سے مزید شواہد ملے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ملائیشین پولیس چیف نے کہا کہ تفتیشی اداروں کو قوی امکان ہے کہ فلسطینی سائنسدان کے قاتل اندرون ملک موجود ہیں اور وہ ابھی بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے تاہم وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنا حلیہ تبدیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے صرف 9 منٹ کی مسافت پر دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کی چھان بین سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور رواں سال جنوری میں ملک میں آئے۔ حملہ آوروں کا ملائیشیا میں جعلی دستاویزات میں داخلہ خارج از امکان نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا حملہ آور کسی غیرملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ تھے یا نہیں تاہم یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے وہ پیشہ ور قاتل اور تربیت یافتہ تھے۔دریں اثناء ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلی علی اکبر ولایتی نے فلسطینی سائنسدان کی شہادت نے اسرائیلی زوال اور قریب کر دیا ،ایرانی حکومت اور قوم شہید ڈاکٹر فادی البطش کے اہلخانہ کے دکھ کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے ۔ نے کہا کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کے مجرمانہ قتل سے مسلم امہ میں بیداری پیدا ہوگی اور اسرائیلی ریاست کا زوال اور قریب ہوگا۔