اسامہ بن دلان کے سابق باڈی گارڈ کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا: جرمن حکومت
برلن(آن لائن)اسامہ بن لادن کے سابق محافظ سمیع اے گزشتہ کئی برسوں سے جرمنی میں سکونت پذیر ہیں اور وہ ایسی تمام سماجی مراعات حاصل کر رہے ہیں،جو دوسرے عام تارکین وطن افراد کو حاصل ہیں۔جمعرات کو ترجمان جرمن حکومت کی جانبسے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فی الوقت اسامہ بن لادن کے سابق محافظ کو ملک سے نہیں نکالا جا سکتا۔تیونس سے تعلق رکھنے والے سمیع اے نے کئی برس تک القاعدہ نیٹ ورک کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے محافظ کے طور پر خدمات سر انجام دی تھیں۔