زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سےعاری خیبرپی کے سندھ میں کچھ نہیں کیا شہباز شریف
لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے نام پر دھرنے دے کر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا ہے۔ تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپی کے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، ان دونوں نے خیبرپی کے اور سندھ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابترصورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن)نے روز اول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔
شہبازشریف