ہری پور ‘پل منہدم ہونے سے 2 بھائی جاں بحق ‘ ایک شخص زخمی
ہری پور(نامہ نگار)علاقہ تناول کے سینکڑوں دیہاتوں کو ہریپورسے ملانے والا پل منہدم ہونے سے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق دریائے دوڑ کے مقام پر علاقہ تناول کو ہری پور سے ملانے والی شاہراہ کا پل اچانک منہدم ہونے سے موٹر سائیکل نمبری آر آئی او 3772پر سوار یونیورسٹی طالب علم دونوجوان حسن رازی اور اسامہ رازی پسران فخر رازی کہکہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک دوسری موٹر کار نمبری ڈی وی 709میں سوار ایک شخص معمولی زخمی ہوا یاد رہے کہ مذکورہ پل پر دن کے اوقات میں ٹریفک کا بے ہنگم رش رہتاہے حادثہ کے وقت پل پر ٹریفک رواں دواں تھی پل ٹوٹنے سے علاقہ تناول کے ہزاروں نفوس کی آبادی والے سینکڑوں دیہاتوں کا ہری پورسے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے جس کے باعث روزانہ طالب علموں ملازمت پیشہ اور کاروباری شخصیات کو ہری پورشہر آنے جانے میںسخت دشواری کا سامنا رہے گا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہری پورسید فیاض علی شاہ اور پولیس افسران بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے
2 بھائی جاں بحق