کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں‘ سنگین جرائم میں ملوث 16 ملزم گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 16 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ‘ ایمونیشن‘ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق عیدگاہ‘ بریگیڈ اور ماڈل کالونی سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان یوسف خان عرف یوسف نائی‘ محمد بلال عرف بلو اور محمد عرفان کو گرفتار کیا گیا۔ شریف آباد اور پاک کالونی سے اسٹریٹ کرائمز‘ منشیات فروشی اور جعلی قومی شناختی کارڈ بنانے والے ملزمان سعود خان‘ فیصل اور شاہ رخ کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ سول لائنز‘ ڈیفنس‘ گزری‘ آرام باغ‘ پریڈی‘ بوسٹ بیسن اور عیدگاہ سے منشیات فروشی میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں شیر علی‘ احمد خان‘ پرویز خان‘ محمد اسمٰعیل‘ محمد اسلم عرف صابر پارا‘ فیض علی عرف فیضی‘ نادر خان‘ فرہاد شاہد‘ عمران اور بلال شامل ہیں۔
رینجرز کارروائیاں